پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع ترمیم ختم کر دے گی: بیرسٹر سیف

پشاور : مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پرشب خون مارا،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع آئینی ترمیم کاخاتمہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نےرات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا. ترامیم کا طریقہ کار خود بتا رہا آئین کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیا گیا ہے.صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں ترامیم کامقصد سپریم کورٹ فیصلے کےاطلاق سےبچنا ہے. پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر متنازع ترمیم ختم کردے گی.انھوں نے کہا کہ متنازع آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ ڈالنےوالوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی. بانی کیساتھ بےوفائی کرنیوالوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا.فسطائیت کا مقابلہ کرنیوالے پی ٹی آئی اراکین کو پوری قوم کا خراج تحسین ہے.وکلابرادری سے متنازع آئینی ترمیم کیخلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے.وکلابرادری پی ٹی آئی کیساتھ مل کرمتنازع آئینی ترمیم اپنےانجام کو پہنچائیں.

ای پیپر دی نیشن