وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پرمسرت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے انتھک جدوجہد و محنت پر مبارکباد دی۔میرسرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کی ایک بہت بڑی جیت ہوئی.آئین بھٹو کا امانت. چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے تاریخی کام کردکھایا۔
وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہو۔