پنجاب : دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

Oct 21, 2024 | 18:19

ویب ڈیسک

لاہور: حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا۔پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق دفعہ 144 لگا سکیں گے۔سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذکا اختیار دیا گیا ہے. 90 دن سے زائد عرصے کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی.

بعدازاں حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں ترامیم کردی۔

مزیدخبریں