یو این فیلوشپ پروگرام کی شرکاء پاکستان کے مطالعاتی دورے پر ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

Oct 21, 2024 | 23:17

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے فیلو شپ پروگرام برائے تخفیف اسلحہ کے شرکا 20 سے 23 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔یو این فیلو شپ پروگرام کے شرکاء نے آج دفتر خارجہ کا دورہ کیا جنہیں ڈی جی آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ طاہر اندرابی نے بریفنگ دی۔ڈی جی طاہر اندرابی نے تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے حوالے سے یو این فیلوشپ پروگرام کے شرکاء کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا.بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے دہرے استعمال کی ٹیکنالوجیز سے پرامن اور سماجی و معاشی فوائد کے حصول کے لئے بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا.یو این تخفیف اسلحہ پروگرام کے فیلوز کا تعلق دنیا کے 25 ممالک سے ہے. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یو این فیلوشپ پروگرام کی شرکاء پاکستان کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔یو این فیلو شپ پروگرام کے شرکاء کے دورے کا اہتمام  حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ آفس کے اشتراک سے کیا ہے

مزیدخبریں