رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 70 فیصد اضافہ

Oct 21, 2024 | 23:52

ویب ڈیسک

پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 70 فیصد اضافے سے 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر میں ملک میں 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ ہوئی۔ ملکی نجی شعبے میں ساڑھے 38 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے پونے 5 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

ستمبر میں سرکاری شعبے میں سات کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے اعداد شامل کرنے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 

ملکی نجی شعبے میں 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ تین مہینوں میں اسٹاک مارکیٹ سے 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔

تین مہینوں میں حکومت کے بلز اور بانڈ میں 15 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے

مزیدخبریں