پی ایس ایکس میں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ

Oct 21, 2024 | 23:58

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 86 ہزار 57 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 86 ہزار 172 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 65 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 290 ارب روپے ہے

مزیدخبریں