مکرمی! میں انتہائی اہم مسئلے کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں اور ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نارووال تا نارنگ منڈی ریلوے لائن کیساتھ اور کالا خطائی لاہور روڈ کی عدم تعمیر کا نوٹس لیں۔ سابقہ حکومت پنجاب کے دور میں یہ دونوں سڑکیں جن کی تعمیر 90 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونا تھیں ان سڑکوں کی تعمیر شروع کی گئیں تھیں اب موجودہ حکومت کو آئے بھی ڈھائی سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال یہ دونوں سڑکوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی دونوں اضلاع کے لاکھوں عوام متعدد بار اپنے اراکین اسمبلی کو بھی ان سڑکوں کی تعمیر مکمل کروانے کا کہہ چکے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس سے موجودہ حکومت کا گراف عوام میں گر رہا ہے۔
(چودھری ذکااللہ ہنجرا کوٹ نواب خاں ڈیرہ ہنجرانواں نارنگ منڈی 0323-7084533)
(چودھری ذکااللہ ہنجرا کوٹ نواب خاں ڈیرہ ہنجرانواں نارنگ منڈی 0323-7084533)