بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

Sep 21, 2010 | 11:05

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے  نروپما راؤ کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارت، پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر بھی تیار ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں امن وامان کی خراب صورتحال اندرونی معاملہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے معاملے پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ اس سلسلے میں تعاون کر رہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ خطے میں امن و امان کی فضاء قائم کرکے تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ۔
مزیدخبریں