وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کالج سٹوڈنٹس کی تمام فیسیں معاف کرنے نوٹیفکیش جاری کردیا گیا ۔

Sep 21, 2010 | 11:29

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات کی روشنی میں متاثرہ اضلاع میں کالجوں میں زیرتعلیم طلبہ کی داخلہ فیس، ٹیوشن فیس اور دیگر واجبات معاف کر دیئے گئے ہیں ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق انُ طالب علموں کی فیس معاف کی گئی ہے جن کا تعلق سیلاب سے متاثرہ اضلاع ، بھکر، ڈی جی خان، لیہ ، میانوالی ، مظفرگڑھ ، راجن پور اور رحیم یار سے ہے ۔ ان اضلاع کے ایسے طلبہ کی فیسیں بھی معاف کی گئیں ہیں جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیرتعلیم ہیں ۔
مزیدخبریں