بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب اوربارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس ہوگئی ہے

Sep 21, 2010 | 11:47

سفیر یاؤ جنگ
بھارت میں سیلاب اوربارشوں سےاترپردیش اورہریانہ کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثرہوئی ہیں۔ دریائےجمنا میں طغیانی سے سینکڑوں دیہات تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ دوسری جانب اتردیش کے مختلف علاقوں میں اب تک ایک سو بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور بے گھر ہونے والوں کو عارضی رہائش گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ادھر شدید بارشوں کی وجہ سےبھارتی پنجاب کے بعض اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ نئی دہلی میں سیلاب کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں