افغانستان میں نیٹو فورسزکا ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث نواتحادی فوج ہلاک اور چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔

Sep 21, 2010 | 11:55

سفیر یاؤ جنگ
ایساف ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر جنوبی افغانستان کے علاقے میں گرا۔ ابتدائی تحقیقات میں ہیلی کاپٹر پر طالبان کے حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں نو نیٹو اہلکارہلاک جبکہ دو اتحادی فوجی ، ایک افغان اہلکار اور ایک امریکی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ افغانستان میں رواں سال اتحادی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو انتیس ہو گئی ہے جو کہ دو ہزار ایک میں جنگ کے آغاز سے لیکر کسی بھی سال میں ہونیوالی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
مزیدخبریں