محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم قدرے گرم جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں تین ملی میٹر جبکہ لاہور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔