کراچی میں گزشتہ رات فائرنگ کے بعد آج صورتحال معمول پرآگئی ہےتاہم متاثرہ علاقوں میں حالات بدستورکشیدہ ہیں اورپولیس اور رینجرزکی بھاری نفری تعینات ہے

شہر کے مختلف علاقوں رضویہ ،انچولی ،فیڈرل بی ایریا عباس ٹاؤن، ناگن چورنگی یوپی موڑملیرسمیت کئی مقامات پرکشیدگی کے باعث دکانیں اورمارکیٹیں بند ہیں اورٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں صورتحال معمول پرہے اورپٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشن کھلے ہوئے ہیں۔ ادھرشہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دوروز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات سرجانی ٹاؤن میں فورکے چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ستائیس سالہ کامران کو ہلاک کردیا جبکہ ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں جاوید اورعبدالستار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب رات گئے نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کی جس پررینجرز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، اس دوران  دوافراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے فوری بعد ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ،ناظم آباد ،گولیمار ،گلبہاراورلیاقت آباد میں مشعل افراد نے تین گاڑیوں اورپٹرول پمپس کو نذرآتش کردیا،مشتعل افراد نے گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے اور املاک کوبھی نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن