کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سٹیل مل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ اوران کے دو ساتھیوں پرفرد جُرم عائد کردی ہے۔

Sep 21, 2010 | 14:37

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان سٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ ، افسران رشید ابڑو اور سمین اصغر کو اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج جسٹس شوکت میمن کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں تینوں ملزموں پرسٹیل مل کی کینٹین کا ٹھیکہ دینے میں خورد برد ، خام مال بیرون ملک سے مہنگے داموں خریدنے اور تیار مصنوعات ملی بھگت سے کم قیمت پر فروخت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے۔ ملزموں کے اس اقدام کے باعث سٹیل مل کو بائیس ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔  دوسری جانب تینوں ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جُرم سے انکار کردیا ہے۔
مزیدخبریں