وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہے گا

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایوان کی رائے سے منتخب ہوئے ہیں اور پہلی بار کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم نے مولانا کے حوالے سے خبر کے نشر ہونے پر  خارجہ، اطلاعات اور داخلہ کی وزارتوں کونوٹس لینے اور میڈیا کو  محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے نکتہ اعتراض میں کہا تھا کہ انہوں نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے  اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئےجانا ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل نے  خبر چلائی کہ مولانا  فضل الرحمان کو امریکہ جاتے ہوئے طالبان کا حامی ہونے پر دوحہ ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ جبکہ میں ابھی اسلام آباد میں موجود ہوں اور ابھی تک میرا ویزہ ہی نہیں لگا ۔

ای پیپر دی نیشن