ترکی کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نیویارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران ان کے ترک ہم منصب احمد داؤد توگلو   نے کہا کہ ترکی آئندہ ماہ برسلز میں ہونے والے فرینڈز آف ڈیمو کریٹک پاکستان کے اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک عوام مشکل کی اس گھڑی میں بھی پاکستانی بھائیوں کا ہمیشہ کی طرح ساتھ دیں گے۔  اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیلاب زدگان کی امداد کرنے پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن