انہوں نے یہ بات انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لاہور کے زیراہتمام ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ پوری قوم، بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ اپنی بہن اور بیٹی کی رہائی کے لئے باہر نکلیں اور پرزور آواز بلند کریں۔ اس موقع پر آئی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری فرخ حبیب نے حکومت سے سوال سے کیا کہ اگر عافیہ صدیقی کے بجائے حکمران طبقے میں سے کسی کی بیٹی کو امریکہ میں قید کی سزا ہوتی تو کیا وہ اسی طرح کی مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے۔