مظفرآباد کے قریب سکول وین دریائے جہلم میں جا گری، چودہ بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ پانچ کو زندہ بچا لیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے ۔

Sep 21, 2010 | 15:44

سفیر یاؤ جنگ
گڑھی دوپٹہ میں سکول کے بچوں کی  وین ایک موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک نیچے بہنے والے دریائے جہلم میں جا گری ۔ وین کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا ہے، جس کے مطابق وین میں پچیس سے تیس بچے سوار تھے۔ امدادی ٹیموں نے تین بچوں کو زندہ بچالیا۔ اب تک چودہ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جس کے بعد امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں کے ہمراہ تربیت یافتہ غوطہ خور بھی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کٹھن پہاڑی راستوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں