کوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات ابترہیں اورکوئی ملک حکومت پراعتماد نہیں کررہا ہے جبکہ بیرونی امداد دینے والے ممالک بھی شکوک وشبہات میں مبتلا ہیں۔ ان حالات میں ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنا مسلم لیگ نون کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے لیے غریب لوگوں کو اسمبلیوں میں لانا ہوگا۔ بعدازاں صوبائی وزیر ایلمنٹری کالج کوٹ ادو گئے جہاں انہوں نے وطن کارڈ سیکم کا افتتاح کیا ۔