کراچی میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ چھ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب الخدمت ہاؤس سچل گوٹھ میں منعقد ہوئی جس میں نو بیہتا جوڑوں کے خاندانوں کے علاوہ دیگر متاثرین سیلاب نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ہر دولہے کو ایک ایک گھڑی اور دس ہزار روپے سلامی دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جن جوڑوں کی شادی سیلاب سے پہلے طے تھی، آج اسے جماعت اسلامی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، جماعت اسلامی آئندہ بھی متاثرین سیلاب کی مدد جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن