سندھ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق صدیق میمن کو سیکرٹری خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ رضوان احمد کو سیکرٹری خزانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکشن واپس لے لیا ہے ۔ علی ممتاز زیدی کو سیکرٹری صنعت و تجارت اور ممتاز حسین سومرو کو ممبر بورڑ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ، تقرری کے منتظر اقبال احمد بابلانی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اقبال دیوان کا تبادلہ کر کے ممبر بورڈ آف ریونیو لگا دیا گیا ۔ اسی طرح لیاقت رخنداوا کو سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نیاز علی عباسی کا تبادلہ کر کے ڈی سی او جیکب آباد تعینات کیا گیا ہے ، ڈاکٹر شفقت حسین عباسی ڈی سی او ٹنڈو آلہ یار اور سید جمالی کو ڈی سی او کشمور مقرر کر دیا گیا۔ کشمور سے سید عابد علی شاہ کا تبادلہ کر کے محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور پرویز احمد دہڑ کا تبادلہ کر کے چیف پروگرام منیجر محکمہ ایجوکیشن تعینات کیا گیا ۔ چیئرمین اینٹی کرپشن مشتاق احمد شاہ کا تبادلہ کر کے ریجنل پولیس آفیسر حیدر آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ آر پی او سکھر رمضان چنا کو چیئرمین اینٹی کرپشن مقرر کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا ۔ ادھر ڈی آئی جی سکھر ذوالفقارشاہ کو آر پی او حیدر آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ حکومت سندھ نے فوری طور پر گریڈ اکیس کے دو اور گریڈ بیس کے ایک آفیسر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردی ہیں ۔ جن افسران کو اسٹبلیشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں منور اوپل ، فصیح الدین خان اور جاوید عشرت شامل ہیں ۔