اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیرعبد الرشید ترابی کی زیرصدارت کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک کشمیریوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ کشمیریوں نے مظالم کے باوجود بھارتی قبضے کومسترد کردیا ہے۔ بھارتی جبر کے ذریعے اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات نے کہا کہ تمام پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں اور تحریک آزادی کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا جانا چاہیے ۔ آل پارٹیزحریت کانفرنس کے کنوینیئر محمود ساغر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کو کشمیر سے منسلک کرے۔