اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے خام چینی کی درآمد پر پچیس فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی سی پی اپنے پاس موجود پچاس ہزار ٹن چینی کا ذخیرہ نیلام کرے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینتیس لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کیلئے اکیس ارب پینتیس کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ کمیٹی نے گندم کی نئی قیمت خرید پچیس روپے اضافے کے ساتھ نو سو پچھتر روپے مقرر کی ہے جبکہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں افراط زر کی شرح تیرہ اعشاریہ دو فیصد ہو چکی ہے۔