پیپکوحکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارایک سو تہتر میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزارچھ سو اکیس میگاواٹ ہے۔ہائیڈرل ذرائع سے چھ ہزارپانچ سو اٹھاسی،تھرمل سے ایک ہزارایک سو پندرہ،آئی پی پیزسے پانچ ہزاردوسوچھیانوےاور کرائے کے بجلی گھروں سے ایک سوچوہترمیگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کی پیداواراورطلب میں فرق کےاضافے کےباعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیاہےجس کی وجہ سےشہروں میں چارسےچھ اوردیہی علاقوں میں آٹھ سےدس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔