ماہرین صحت کی نئی تحقیق کے مطابق سٹرابری میں موجود اجزاء کینسر کی روک تھام میں بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔

امریکی و چینی ماہرین صحت نے سٹرابری کو غذائیت سے بھر پور، بینائی بڑھانے، امراض قلب پر قابواور جلد کی شادابی کیلئے بہترین قراردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹرابری کینسر سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید ہے۔ امریکہ کی اوہایو سٹیٹ یونیورسٹی اور چینی ماہرین کے مطابق سٹرابری میں فولک ایسڈ اور اینٹی ایکسڈینٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چھ ماہ تک روزانہ سات گرام تک سٹرابری کے استعمال سےمختلف امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن