شمع رسالت کے پروانوں کے نام

مکرمی!فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ہیبڈو ( CHARLI HEBDO) میں شائع ہونے والے خاکے انتہائی توہین آمیز ہیں۔اس کے ایڈیٹر چارب کی چرب زبانی ہے کہ” جو لوگ ہمارے میگزین سے نفرت کرتے ہیں، اسے پڑھنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اورہماے ساتھ لڑائی پر اتر آتے ہےں۔ یہ خاکے ان کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ہم ان کے ساتھ اسی طرح لڑ سکتے ہیں“ خاکے بناتے ہوئے جس بد بخت کی یہ خبیثانہ سوچ ہو اس کے گھٹیا پن کا آسانی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس جریدے میںجو خاکے شائع ہوئے ان کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ مسلمان تو ابھی گستاخانہ فلم ”انوسنس آف مسلمز“کے خلاف اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکے اوپر سے فرانسیسی جریدے نے ان کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ہے۔ ہماری بختوں کی ماری حکومت نے جمعہ کو یوم عشقِ رسول منانے کا اعلان کیا ہے اس کا یہ اقدام سنہرے حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ یہ احسن اقدام اس لئے حکومت سے ہو گیا کہ اس نے وزیر داخلہ سے مشورہ نہیں لیا جس کو آج سپریم کورٹ نے بددیانت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ اس نے کل علماءسے احتجاج ایک ہفتے کےلئے موخر کرنے کو کہا تھا۔ کیوں؟ یہ بات سمجھ نہیں آ سکی۔ ”بگا جھاٹا تے شرم دا گھاٹا“۔ او آئی سی بدستور بھنگ پی کر مدہوش ہے۔ ایسی خاموشی سے بہتر ہے کہ ڈوب مرے۔ ہم مسلمانوں کا فرض ہے کہ جمعہ21ستمبر کو شمع رسالت کے پروانے بن کر گھروں سے نکلیں ، کانفرنسوں میں شرکت کریں اور تمام تر سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالا ہوتے ہوئے متحد ہوکر احتجاج اور مظاہروں میں شرکت کریںتاکہ دنیا کو باور کرایا جا سکے کہ مسلم امہ زندہ ہے اور اس کے بدن سے روحِ محمد کو نہیں نکالا جاسکتا۔ پاکستانی جہاں کہیں بھی ہیں۔ جس حیثیت اور پوزیشن میں ہیں ممکنہ حد تک بھرپور احتجاج کریں۔ حنا ربانی کھر واشنگٹن میں ہیں وہ بھی اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھیں۔ تمام ممالک کے سفارتخانوں میں موجود پاکستانی سفارتکار بھی احتجاج میں شامل ہوں۔ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ کھلاڑی آفیشلز خود کو شمع رسالت کے پروانے ثابت کریں۔ پورے دورے کے دوران بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں تاکہ پوری دنیا تک اہل پاکستان کا ناموس رسالت کے تحفظ کے عزم کا پیغام جا سکے۔ حکومت نے عشق رسول منانے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔اچھا ہوا عشق حصول والے عشق رسول کی طرف آئے۔آج کی ریلیوں میں صدر اور وزیراعظم شرکت ضرور کریں خواہ چند منٹ کیلئے علامتی طور پر آئیں۔ باقی وزیر اور مشیر بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔ باخدا دیوانہ باش .... بامحمد ہوشیار باش(فضل حسین اعوان لاہور۔03334215368)

ای پیپر دی نیشن