کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ٹاو¿نز کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی کراچی کے ٹاو¿نز میں ایڈمنسٹریٹرز مقرر کرنا شروع کردیئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجراءکے 13روز بعد بھی کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے اور کراچی کے 18 ٹاو¿نز کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ تاہم کراچی کے مختلف ٹاو¿نز میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے سابق وزیر داخلہ منظور وسان کے بھائی نادر وسان کو ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاو¿ن ،مسرور میمن کو ایڈمنسٹریٹر بن قاسم، رحمت اللہ شیخ کو ایڈمنسٹریٹر صدر ٹاو¿ن، محمد رئیس کو ایڈمنسٹریٹر لیاری اورنعیم الحق آفندی کو ایڈمنسٹریٹر گلشن اقبال ٹاو¿ن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سندھ حکومت نے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر ٹاﺅنز ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری شروع کردی
Sep 21, 2012