دبئی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ شاہد آفریدی کی بطور باﺅلر استعمال کرے،ان سے رنز بنانے کی توقع نہ کی جائے۔ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی باﺅلنگ کے آل راﺅنڈر ہیں اور باﺅلنگ کے بل بوتے پر وہ میچ جتواتے ہیں۔لہٰذا انہیں پریشان ہونے کے بجائے اپنی تمام تر توجہ اپنی باﺅلنگ پر مرکوز کرنے چاہیے اور اگر وہ آخری دو تین اوورزکھیل کر 30یا40رنز بنادیں تو یہ ہمارے لیے پلس پوائنٹس ہوں گے۔عاقب جاوید نے کہا کہ وارم اپ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیںہے ،انہوں نے کہا کہ آفرےدی کااہم ایونٹ کے موقع پر آﺅٹ آف فارم ہونا پریشان کن ہے لہٰذا انہیں اپنی توجہ باﺅلنگ پر مرکوز کرنی چاہئے۔ عاقب جاوید نے کہاکہ پاکستان سپرایٹ مرحلے پر پہنچ کر مزید خطرناک ہو جائے گا سپرایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔
ٹیم انتظامیہ شاہد آفریدی کوبطور باﺅلر استعمال کرے : عاقب جاوید
Sep 21, 2012