اسلام آباد میں یوم عشق رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے توہین آمیزفلم کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے اقدامات کوبرداشت نہیں کرے گا، پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے جس نے کھل کراس واقع پراحتجاج کیا۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ایسے واقعات سے دنیا میں انتہاپسندی کو فروغ ملے گا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کے مذاہب اورمقدس ہستیوں کا احترام کیا جائے۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ شان رسول میں گستاخی کے واقعات میں اضافے پرانتہائی تشویش ہے۔ شرپسند کومسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغرب میں ہولوکاسٹ پر سزا دی جاسکتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے ملزمان کوآزادی کیوں؟ کانفرنس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اوروفاقی سیکرٹریزسمیت غیرملکی سفیروں نے بھی شرکت کی۔