حرمت رسول کے خلاف گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ الطاف حسین


گستاخانہ فلم کے خلاف متحدہ بین المسلمین فورم کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے گستاخانہ فلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمت رسول کے خلاف گستاخیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے گستاخانہ فلم کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صدر آصف زرداری سے معاملہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں اٹھانے اور عالمی برادری کو امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج مسلمانوں کا حق ہے لیکن کسی کی املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ مسلمان حرمت رسول کے لیے جان بھی قربان کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن