گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان نے امریکی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکےاپنا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

Sep 21, 2012 | 22:37

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں گستاخانہ فلم کے خلاف حکومت پاکستان اور عوام کے احتجاجی جذبات سے آگاہ کیا گیا، امریکی ناظم الامورکو اس حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے، حکومت نے متنازعہ فلم کو مسلم امہ کی توہین اور عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت گستاخانہ فلم کو فوری طور پریوٹیوب سےہٹائے کیونکہ یہ فلم ڈیڑھ ارب مسلمانوں پرحملے کے مترادف اورمختلف مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ہے، دفتر خارجہ کے مطابق فلم کا مقصد تشدد کےجذبات کوابھارنا ہے۔ اس موقع امریکی ناظم الاموررچرڈ ہوگلینڈ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی بھاری اکثریت پہلے ہی اس فلم کی مذمت کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم ایک بھٹکے ہوئے انسان کاقابل نفرت اقدام ہے۔

مزیدخبریں