ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو انسٹھ رنزسے ہرا دیا،برینڈن میک کیلم نےسب سے زیادہ ایک سو تئیس رنزکا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ مارک گپٹل گیارہ اور جیمزفرینکلن پینتیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ برینڈن میک کیلم نے اٹھاون گیندوں پر سات چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ایک سو تئیس رنز کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ عبدالرزاق کی گیند پر تمیم اقبال نے انکا کیچ لیا۔ برینڈن میک کیلم کی یہ پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سینچری ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سو سترہ رنز بنائے تھے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بتیس رنز بنا سکی۔ ناصرحسین پچاس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملزاورٹم سوتھی نے تین،تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن