گورنرہاوس لاہورمیں یوم عشق رسول کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں لیکن اسلام اورانبیاء اکرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ کوئی مسلمان حرمت رسول پرکٹ نہیں مرتا تواس کا ایمان کسی صورت کامل نہیں ہوسکتا، آج کے بعد ملعون ٹیری جونزاوراس گستاخانہ فلم کے اداکار نہ توکھلی فضا میں سانس نہیں لے سکیں گے اورنہ ہی آزادی سے دنیا بھرمیں نقل وحرکت کریں گے۔
سردارلطیف خان کھوسہ نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام افراد کوقرارواقعی سزادی جائے، انہوں نے مظاہرین سے سرکاری ونجی املاک کونقصان نہ پہنچانے کی اپیل بھی کی۔ تقریب سے مولانا ابوالخبیرآزاد ۔ مفتی راغب نعیمی ۔ رائے مزمل حسین ۔ مولانا یوسف اعوان ۔ بشپ الیگزنڈرجان ملک اورمنوہرچند نے بھی خطاب کیا۔