ٹاﺅن شپ، شاہدرہ میں چھاپے، اکیڈمی کے مالک سمیت 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ایک تعلیمی اکیڈمی کے مالک مبینہ دہشت گرد کو جبکہ شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی ٹیم نے ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں ایک تعلیمی اکیڈمی پر چھاپہ مار کر اس کے مالک کو دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اسے بدھ کے روز ٹاﺅن شپ سے پکڑے جانے والے دو مبینہ دہشت گردوں محمد زاہد اور محمد مرسلین صدیقی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں حساس اداروں نے شاہدرہ کے علاقہ امامیہ کالونی سے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دریں اثناءپنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے حراست میں لئے جانے والے دہشت گرد کو ٹھہرانے والے شخص کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا نام احمد سجاد اور وہ طلبہ تنظیم کا عہدیدار رہا۔ ملزم اوکاڑہ کا رہائشی ہے، اس کے کمرے سے جہادی لٹریچر، پلاسٹک کے دستانے اور موبائل فون کے 7 سم کارڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا۔ آن لائن کے مطابق خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ احمد سجاد بھی مبینہ دہشت گردوں کا ساتھی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر ایک کے کمرہ نمبر 235 میں تین ستمبر کو خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر ایک غیر ملکی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔ یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق یہ کمرہ احمد سجاد نامی شخص کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق کر رہی ہے کہ یہ کمرہ احمد سجاد کو کس کے حکم پرالاٹ کیا گیا اور احمد سجاد تب سے لاپتہ کیوں ہے۔ خفیہ ادروں کا خیال ہے کہ احمد سجاد مبینہ دہشت گردوں کا ساتھی ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...