اسلام آباد(آن لائن) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ یکم اکتوبر سے ساڑھے تین روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول 2.35 روپے، لائٹ ڈیزل 2.25، ہائی اوکٹن 3 روپے 50 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1.95 روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم سمری کا جائزہ لینے کے بعد وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ متوقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال
Sep 21, 2013