امریکی سفیر کی نثار سے ملاقات، سٹرٹیجک ڈائیلاگ پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے، حکومت اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریگی۔ طالبان سے مذاکرات ہماری پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان امریکہ سے مضبوط دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ یہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔ وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اے پی سی کی قرار داد کی روشنی میں طالبان سے مذاکرات کے معاملہ پر پیشرفت سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ امریکی سفیر سے بات چیت میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ شفافیت اور باہمی احترام کی بنیاد ہو نا چاہیے۔ ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم ورکنگ گروپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے سیکورٹی نظام کو مضبوط کرنے کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے اور امریکہ اس سلسلے میں پاکستان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریگا۔ انہوں نے آئندہ ماہ امریکہ میں ہو نے والے سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ کو دعوت دی۔ رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ سے متعلق امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے اسحاق ڈار کو دورہ امریکہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...