اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سب جیل چک شہزاد فارم ہاﺅس میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر مشرف کے خلاف تیسرا چالان پیش کیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان کی جانب سے گزشتہ سماعت پر وکیل گواہوں کو سمن جاری کر نے کے باوجود کوئی بھی وکیل گواہ عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وکلاءگواہ رابطے کے باوجود عدالت میں نہیں آئے۔ جس پر عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔