نبیل گبول کیخلاف ظفر بلوچ اور ساتھی کے قتل کا مقدمہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تھانہ کلاکوٹ پولیس نے لیاری امن کمیٹی کے رہنما ظفر بلوچ اور ان کے ساتھی علی محمد کے قتل کا مقدمہ ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں مقتول ظفر بلوچ کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے ظفر بلوچ کو متحدہ کے رہنما اور ایم این اے نبیل گبول کی ایماءپر 4موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جنہیں وہ سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں۔ دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے متحدہ کے رہنماءنبیل گبول کیخلاف مقدمہ کھلی انتقامی کارروائی ہے، اسے فوراً واپس لیا جائے۔ ایم کیو ایم کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نبیل گبول کیخلاف مقدمہ ایم کیو ایم کے خلاف جاری انتقامی کارروائی کا تسلسل ہے۔

ای پیپر دی نیشن