ایبٹ آباد (آئی این پی) ایبٹ آباد شہر پر وقفہ وقفہ سے چھ گھنٹے تک آرمی کے ہیلی کاپٹروں کی پروازوں سے دن بھر شہر مختلف افواہوں کی لپیٹ میں رہا، 2 مئی کی طرح واقعہ رونما ہونے، ایبٹ آباد میں ہائی پروفائیل دہشت گرد کی موجودگی سمیت دہشت گردوں سے مذاکرات جیسی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ گزشتہ روز بھی ہری پور کے ہوٹل میں سے سوات سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آرمی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کو بھی گرفتار مشتبہ افراد سے منسوب کرنے کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ٹریننگ کا حصہ ہیں۔