مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں تحریک انصاف کا ”پرانا قلعہ“ فتح کر لیا

Sep 21, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں تحریک انصاف کا پرانا قلعہ فتح کر لیا ہے اور کئی برس تک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے لئے استعمال ہونے والی عمارت 114ظفر علی روڈ کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا دفتر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور صدر پنجاب رہنے والے ایڈمرل (ر) جاوید اقبال کی رہائش گاہ کو تحریک انصاف نے الیکشن 2013ءسے پہلے خالی کر دیا تھا۔ ایڈمرل (ر) جاوید اقبال اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں