گلگت (آئی این پی) گلگت میں 8 سال قبل 2005ءمیں ہونے والی دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب مفرور ملزم کو 8 سال بعد گلگت میں چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ جمعہ کے روز سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او علی محمد کے مطابق ملزم اقتدار حسین ساکن امعری کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کرایا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جائے گی۔
گلگت: 8 سال قبل دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
Sep 21, 2013