نامور اداکار یوسف خان کی چوتھی برسی منائی گئی

 لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لوہا منوانے والے نامور اداکار یوسف خان کی چوتھی برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔اس موقع پر نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقربیات کا انعقاد کیا گیااور یوسف خان مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ بھی کی گئی ۔یوسف خان نے 1954ءمیں ہدایت کار اشفاق ملک کی فلم پرواز میں پہلی بار اس وقت ہیرو کا کردار ادا کیا جب سنتوش کمار اور سدھیر بطور ہیرو فلموں کی زینت بن رہے تھے ۔اداکاریوسف خان کی پہلی فلم کی شاندار کامیابی نے بھی ان کے فنی سفر کو مزید آسان کر دیا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن