سیالکوٹ شہر کا محلہ شفیع دا بھٹہ اس وقت ابتر صورتحال سے دوچار ہے جہاں نالہ ایک کا چند ہفتے قبل آنے والا سیلابی پانی آج بھی گلی ، محلوں اور علاقہ سے ملحقہ زمینوں پر کھڑا ہے۔ علاقہ کے ہزاروں مکین اس پانی کے اندر سے گزرنے پر مجبو رہیں بلکہ یہ پانی علاقہ میں وبائی امراض کاباعث بھی بن رہا ہے لیکن ٹی ایم اے سیالکوٹ ابھی تک علاقہ سے سیلابی پانی کے انخلاءکیلئے کوئی اقدامات نہ کرسکی ہے۔علاقہ کی مساجد کے باہر بھی پانی کھڑا ہے جبکہ مقامی قبرستان میں بھی پانی داخل ہونے کی وجہ سے قبریں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔سکول وکالج جانے والے طلبہ وطالبات کو روزانہ اس گندے پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے اور یہی حال علاقہ کی خواتین اور بزرگوں کی ہے جوگلی محلوں میں کھڑے سیلابی پانی کی وجہ سے تنگ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقہ میں کھڑے سیلابی پانی کے فوری نکاس کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
(میاں نعیم اقبا ل ، سیالکوٹ )
سیلابی پانی انخلاءکا منتظر
سیلابی پانی انخلاءکا منتظر
Sep 21, 2013