لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ڈنگ ٹپاﺅ کی بجائے عملی اقدامات کی پالیسی بنانا ہو گی‘ آج بھی پاکستانی شائقین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن جب پاکستان میں کوئی فلم نہیں بنے گی تو شائقین مجبورا بھارتی فلمیں ہی دیکھیں گے۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ ہم اسے دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کر سکتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس کیلئے ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی نہیں چلے گی بلکہ ہم سب کو مل جل کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی فلمیں نہیں بنیں گی تو مجبورا شائقین بھارتی فلمیں دیکھنے سینماﺅں میں جائیں گے۔