لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہاکی فیڈریشن وویمن ونگ کی سنیئر نائب صدر پروین سکندر گل کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین ہاکی کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب سپانسرشپ کی عدم موجودگی ہے جس کے لئے مشتہر اداروں کو آگے آنا چاہئے۔ گراس روٹ لیول پر ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے سکول کی سطع پر اقدامات کئے جائیں۔ میری وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ ملک میں خواتین ہاکی کے فروغ کے لئے ذاتی دلچسپی لیں تاکہ قومی کھیل میں مردوں کی طرح خواتین میں ملک کی عزت کریں۔
حکومت خواتین ہاکی کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کرے : پروین گل
Sep 21, 2013