ریلوے کا روزانہ کا خسارہ 10کروڑ روپے سے کم ہوگیا ، سعد رفیق

ریلوے کا روزانہ کا خسارہ 10کروڑ روپے سے کم ہوگیا ، سعد رفیق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا روزانہ کا خسارہ 10 کروڑ روپے سے کم ہو گیا ہے۔ انشا اللہ جلد رےلوے کے خسارے مےں مزےد کمی آئیگی۔ 100 دن کی کارکردگی کی رپورٹ اتوار کو پیش کردی جائیگی۔ ریلوے افسران 5 سے 10 سال کی چھٹیاں لیکر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں انہیں واپسی کیلئے 120دن دیتے ہیں اگر وہ اس عرصے میں واپس نہ آئے تو ملازمتوں سے برطرف کردیں گے۔ اور ان کے زیر استعمال گھر اور دیگر سہولتیں واپس لے لی ہے۔ ریلوے کے کرائے میں کمی سے آمدن میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کو بحال کر نے کا عزم لیکر میدان میں نکلا ہوں کسی کا دباﺅ یا دھمکی قبول نہیںکروں گا کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لوں گا۔
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...