عورتوں پر گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے: عطاءمانیکا

عورتوں پر گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے: عطاءمانیکا

Sep 21, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) عورتوں کے ساتھ گھروں میں تشدد کے خلاف فوری ریلیف دینے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی جائیں، خواتین کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور تھانوں میں رپٹ کے اندراج کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ دوسری بار عورت پر تشدد کے خلاف پر چہ درج کرانے میں مدد گا ثابت ہو۔ شرکاءنے یہ تجاویز گزشتہ روز محکمہ سوشل ویلفیئر میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سماجی بہبود عطا محمد مانیکا نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال فہمیدہ مشتاق، ڈی جی سوشل ویلفیئر ملک محمد اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم سیکرٹریٹ امبرین ساجد کے علاوہ فلاحی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں