مکرمی! نوجوانوں کا ہاتھوں میں ربڑ بینڈ پہننا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے نوجوان نسل ربڑ بینڈ پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ خواہ لڑکے ہو یا لڑکیاں خوبصورت اور دلفریب بینڈز پہنتے ہیں۔ اکثر بینڈ پہننے کے عمل پر والدین بچوں کو روکنے ٹوکنے کے علاوہ پٹائی بھی کرتے ہیں۔ لیکن سائنس نے ثابت کر دیا ہے کہ کلائی پر ربڑ بینڈز پہننا انسانی صحت کیلئے مفید ہے۔ آئر لینڈ کے ٹرینیٹی کالج ڈبلن کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق کلائی پر ربڑ بینڈ پہننے سے بلڈ پریشر اور نظام تنفس کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کو بھی ربڑ بینڈ پہن کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل نینو سائنس پبلکشن میں شائع ہونیوالی ریسرچ کے مطابق عمومی طور پر نو مولود بچوں کے ہاتھوں پر ربڑ بینڈ باندھ کر بلڈ پریشر اور نظام تنفس کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ جبکہ نوجوان بھی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے ربڑ بینڈ پہن سکتے ہیں۔(ماریہ عزیز، شعبہ ابلاغیات عامہ)
کلائی پر ربڑ بینڈ پہنیں، اور بلڈ پریشر کنٹرول کریں
Sep 21, 2014