لاہور (وقائع نگار خصوصی) عوامی تحریک کی 14 برس کی آمدن اور اخراجات اور اسلام آباد میں دھرنوں کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ شہری اعجاز حسین اور امجد نے عوامی تحریک پر پابندی کی مرکزی درخواست میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ طاہر القادری کارکنوں کے ساتھ گزشتہ 37 دنوں سے دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں اور منتخب حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، دھرنوں پر کروڑوں روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں، عوامی تحریک سے گزشتہ 14 برس کی آمدن اور اخراجات اور اسلام آباد میں دھرنوں پر اٹھنے والے اخراجات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ فل بنچ عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کی مرکزی درخواست کی 22 ستمبر کو سماعت کریگا۔
عوامی تحریک کی 14 برس کی آمدن، دھرنوں پر اخراجات، ہائیکورٹ میں متفرق درخواست
Sep 21, 2014