ملتان: عابد شیر علی کی موجودگی میں سیلاب متاثرین نے امدادی سامان لوٹ لیا

Sep 21, 2014

 ملتان ( اے این این+آئی این پی+ این این آئی )ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا میں سیلاب متاثرین نے امدادی ٹرک پر دھاوا بول دیا ٗ ہر چھوٹا بڑا امدادی سامان لوٹتا رہا‘ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے خطاب کے دوران ہی سیلاب متاثرین نے امدادی سامان کے ٹرکوں پر دھاوا بول دیا۔ مرد عورتیں، بچے جوان سب چھینا جھپٹی میں لگے رہے جس کے ہاتھ جو لگا اٹھاتا رہا۔ اس دوران میپکو اہلکاروں نے سیلاب متاثرین کو روکنے کیلئے تشدد بھی کیا۔ سیلاب متاثرین ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا بھی کرتے رہے لیکن مقامی انتظامیہ  امدادی سامان کی تقسیم کیلئے جامع حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی۔میپکو ملازمین نے سیلاب متاثرین پر جوتوں کی بارش کر دی‘ سیلاب متاثرین تمام امدادی سامان لوٹ کر لے گئے۔اس موقع پر بھگدڑ مچی اورخواتین  پر بھی تشدد کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کے مطابق امدادی سامان کم مقدار میں لایا گیا تھا ۔

مزیدخبریں